بیجنگ وقت کے مطابق 20 فروری کی صبح، میلان سرمائی اولمپکس میں مردوں کے اسپیڈ اسکیٹنگ کے 1500 میٹر مقابلے میں چینی کھلاڑی نینگ زونگ یئن نے ایک منٹ 41.98 سیکنڈ کا وقت لے کر طلائی تمغہ جیت لیا اور نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ یہ ان کھیلوں میں چینی اسپورٹس وفد کا تیسرا طلائی تمغہ ہے۔
اب تک نینگ زونگ یئن اس سرمائی اولمپکس میں اسپیڈ اسکیٹنگ کے مقابلوں میں ایک طلائی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کر چکے ہیں۔
اس سال کے میلے کا موضوع “گھوڑے کی آمد خوش قسمتی کی آمد” ہے۔ یہ میلہ تھیان جے اسٹریٹ سے بدھ کلچرل اسکوائر تک مختلف مقامات پر 23 فروری تک جاری رہے گا، جس میں تھیم پارکس، سمارٹ مارکیٹس، تھانگ شاہی دور کے مناظر کے علاقے اورارد گرد کے اضلاع کی خصوصی اسٹریٹس بیک وقت کھلی ہیں۔ یہاں جدید فیشن نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی اور ثقافت کے امتزاج کےمنفرد ماحول میں اے آئی پینٹنگ جیسے پروجیکٹس پرلوگ لمبی قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔مختلف اضلاع کی تھیم اسٹریٹس اپنی خصوصیات پیش کر رہی ہیں، جن میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش، لوک روایات کے تجربات اور مقامی مصنوعات کی فروخت شامل ہے۔ “ہمارا تہوار • جشن بہار” کے بڑے اسٹیج پر روزانہ کئی شوز پیش کیے جاتے ہیں، جن میں مختصر ڈرامے، بینڈ پرفارمنس، گیت اور رقص شامل ہیں۔ روزانہ مقررہ اوقات میں ہونے والی عوامی روایتی پریڈ سڑکوں پر جوش و خروش پیدا کرتی ہے جس سے لوگ تعطیلات کے ذائقے اور مسرت سے لطف اندوزہو رہے ہیں۔
