چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، رواں سال اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ملک بھر کے بارڈر کنٹرول اداروں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ستتر لاکھ چھیانوے ہزار چینی اور غیر ملکی مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی۔ یومیہ اوسط آمد و رفت انیس لاکھ ستتر ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.1 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ یومیہ آمد و رفت 21 فروری کو ریکارڈ کی گئی، جب تعداد بائیس لاکھ انسٹھ ہزار تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق، مین لینڈ چین کے باشندوں کی آمد و رفت پچانوے لاکھ چودہ ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی تعطیلات کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 10.2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں کی آمد و رفت انہتر لاکھ انہتر ہزار رہی، جس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی شہریوں کی آمد و رفت تیرہ لاکھ تیرہ ہزار ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی عرصے کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 21.8 فیصد زیادہ ہے۔
ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں میں سے چار لاکھ ساٹھ ہزار افراد نے ویزا فری پالیسی کے تحت چین میں داخلہ حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی تعطیلات کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 28.5 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
