مقامی وقت کے مطابق 24 فروری کو سی ایم جی کے نمائندے نے بتایا کہ امریکی سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد، جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر عائد کیے گئے محصولات کو غیر قانونی قرار دیا گیا، کیتھی ہوچول نے وفاقی حکومت سے 13.5 بلین ڈالر کی وصول شدہ رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیویارک کی گورنر کا کہنا ہے کہ ان ٹیرفس کے باعث گزشتہ سال نیو یارک اسٹیٹ کے گھرانوں کے اخراجات میں اوسطاً 1,751 ڈالر کا اضافہ ہوا اور چھوٹے کاروبار بھی متاثر ہوئے۔ انہوں نے ان محصولات کو “صارفین اور کاروباروں پر عائد ایک پوشیدہ ٹیکس” قرار دیتے ہوئے مکمل رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیلیفورنیا اور الینوائے کے گورنرز بھی اسی نوعیت کے مطالبات کر چکے ہیں۔
