توانائی اور اہم معدنیات کو سیاسی ہتھیار نہ بنایا جائے، چین

مقامی وقت کے مطابق 5 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں “توانائی، اہم معدنیات اور سلامتی” کے موضوع پر منعقد ہونے والے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فو چھونگ، جو اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ہیں، نے کہا کہ عالمی برادری کو مستحکم اور لچکدار وسائل و صنعتی سپلائی چین کی تشکیل کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے تاکہ عالمی اقتصادی ترقی کو تقویت مل سکے۔

فو چھونگ نے اس بات پر زور دیا کہ بعض ممالک کو توانائی اور اہم معدنیات کے معاملات کو بلا ضرورت سلامتی، سیاست یا دباؤ کے ہتھیار میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرد جنگ کی ذہنیت، بلاک سیاست اور جغرافیائی سیاسی رنگ لیے چھوٹے اور محدود گروہ بنانے سے گریز کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق عالمی صنعتی اور سپلائی چین کو سیاسی مقاصد کے تحت استعمال کرنا اور اس میں مصنوعی مداخلت کرنا نہ صرف عالمی منڈی میں مزید بے چینی پیدا کرے گا بلکہ بین الاقوامی تعاون کو بھی نقصان پہنچائے گا، اور بالآخر ایسے اقدامات کے منفی اثرات خود انہیں اختیار کرنے والے ممالک کو بھگتنا پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں