ڈینگ شوئی شیانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے 19 مئی کو بیجنگ میں روس کے اول نائب وزیر اعظم ڈینس مینتوروف سے ملاقات کی۔
ڈینگ شوئی شیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر ولادیمیر پیوٹن کی اسٹریٹجک قیادت میں چین اور روس کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون مسلسل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال چین۔روس اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 30 ویں سالگرہ اور ’’چین۔روس ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے‘‘ پر دستخط کی 25 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں سربراہانِ مملکت کے اہم اتفاقِ رائے پر مزید مؤثر انداز میں عملدرآمد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین۔روس سرمایہ کاری تعاون کمیٹی کے مربوط کردار کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے اہم منصوبوں کو مستحکم انداز میں آگے بڑھایا جائے، تعاون کے نئے شعبے تلاش کیے جائیں اور مزید عملی نتائج حاصل کیے جائیں۔
مینتوروف نے کہا کہ روس، چین کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مزید مضبوط بنانے، تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے، دونوں فریقوں کو درپیش مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کرنے اور دوطرفہ سرمایہ کاری تعاون کی سطح کو مسلسل بلند کرنے کا خواہاں ہے۔
