31 جولائی کو چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے معمول کی پریس کانفرنس کے دوران ریاضی، روبوٹکس اور چین کے خلائی منصوبوں سمیت اہم سائنسی و تکنیکی شعبوں میں چینی نوجوانوں کی شمولیت اور عالمی سطح پر ان کی پذیرائی کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
ماؤ ننگ نے کہا کہ یہ باعثِ مسرت ہے کہ زیادہ سے زیادہ چینی نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کامیابیاں نہ صرف انفرادی محنت کا نتیجہ ہیں بلکہ موجودہ دور کے چینی نوجوانوں کے عزم، جذبے اور ترقی کی بھی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل مستقبل کی معمار ہے، اور چینی نوجوان جدت، سائنسی تحقیق، کاروباری سرگرمیوں اور دیگر مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیت، خوداعتمادی اور آگے بڑھنے کے عزم کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے نوجوانوں کو باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے تاکہ انسانیت کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر میں مشترکہ کردار ادا کیا جا سکے۔
