رواں سال جنوری تا اگست ویزا فری انٹری کے ذریعے غیر ملکیوں کی آمد میں سالانہ بنیاد پر 26.8 فیصد اضافہ

10 ستمبر کو چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر لیان یونگ گانگ میں منعقدہ گلوبل پبلک سیفٹی کوآپریشن فورم 2026 کی امیگریشن مینجمنٹ تعاون کی ذیلی کانفرنس میں بتایا گیا کہ رواں سال جنوری سے اگست تک چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کے ذریعے اندرون و بیرون ملک سفر کے مجموعی طور پر 49 کروڑ 90 لاکھ ٹرپس ریکارڈ کیے گئے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.7 فیصد زیادہ ہیں۔

ان میں مین لینڈ کے رہائشیوں کے 24 کروڑ 20 لاکھ، ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں کے 19 کروڑ 60 لاکھ، جبکہ غیر ملکیوں کے 6 کروڑ 12 لاکھ 87 ہزار ٹرپس شامل ہیں۔ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ان میں بالترتیب 10 فیصد، 8.9 فیصد اور 19.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ویزا فری پالیسی کے تحت چین آنے والے غیر ملکیوں کے ٹرپس کی تعداد 2 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار رہی، جو غیر ملکیوں کے مجموعی ٹرپس کا 77.6 فیصد ہے۔ اس تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.8 فیصد اضافہ ہوا.

اپنا تبصرہ لکھیں