5 مارچ کی صبح 9 بجے قومی عوامی کانگریس چین کے چودھویں دور کے چوتھے اجلاس کا افتتاح عظیم عوامی ہال میں ہوا۔ شی جن پھنگ سمیت پارٹی اور ریاست کے دیگر قائدین نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
آٹھ روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں، قومیتوں اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 2700 سے زائد نمائندے متعدد اہم دستاویزات اور مسودات پر غور کریں گے۔ ان میں حکومتی ورک رپورٹ کا جائزہ، قومی معیشت اور سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے خاکے کا مسودہ، عوامی جمہوریہ چین کا ماحولیاتی ضابطۂ قانون (مسودہ)، قومی اتحاد و پیش رفت کے فروغ سے متعلق قانون (مسودہ) اور قومی ترقیاتی منصوبہ قانون (مسودہ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹریٹ کی ورک رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جبکہ 2026 کے قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے اور مرکزی و مقامی بجٹ کے مسودات پر بھی غور کیا جائے گا۔
قومی عوامی کانگریس چین کی سب سے اعلیٰ ریاستی اختیار رکھنے والی باڈی ہے۔ اس کی مدت پانچ سال ہوتی ہے اور اس کا کل رکنی اجلاس ہر سال ایک مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے۔
