3 جون کو چین کے نائب صدر ہان زینگ نے بیجنگ میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل بیچلیٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ہان زینگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کا تصور اور چار عالمی اقدامات اقوامِ متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں سے ہم آہنگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین آئندہ بھی اقوامِ متحدہ کے کردار کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، اس کے اختیارات اور وقار کا تحفظ کرے گا، اور انصاف و مساوات کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس موقع پر مشیل بیچلیٹ نے کثیرالجہتی نظام کے فروغ اور اقوامِ متحدہ کے مقاصد کے لیے چین کے مستقل اور مضبوط عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقوامِ متحدہ کے بنیادی اصولوں اور مقاصد کے تحفظ اور اس کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔
