چین اور سیشلز کے صدور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ

0 جون کو چین کے صدر شی جن پھنگ اور سیشلز کے صدر پیٹرک ہرمینئی نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔

شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں کے دوران چین اور سیشلز نے باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی مستقل حمایت کی روایت کو برقرار رکھا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین-سیشلز تعلقات کی ترقی کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں اور صدر پیٹرک ہرمینئی کے ساتھ مل کر “بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام اور چین-افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور چین-سیشلز اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام اس سے مزید مستفید ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں