چین جنگ بندی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان سمیت دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھے گا

یکم اپریل کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور پاکستان کی جانب سے خلیجی علاقے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پیش کی گئی پانچ نکاتی تجویز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جاری تنازع ایک ماہ سے برقرار ہے، جس کے علاقائی اور عالمی امن پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جو کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے اہم ممالک کے طور پر چین اور پاکستان موجودہ کشیدگی کم کرنے اور خطے میں جلد از جلد امن کی بحالی کے لیے معقول اور منصفانہ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ یہ ایک کھلی تجویز ہے جس میں تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت اور آراء کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

ماؤ نِنگ نے مزید کہا کہ چین جنگ بندی کے فروغ اور خطے میں استحکام کے قیام کے لیے پاکستان اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں