3 ستمبر کو چین کی وزارتِ تجارت کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ترجمان ہوانگ لِنگ نے امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے چین سے متعلق حالیہ بیانات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کا مؤقف واضح ہے کہ جی 20 جیسے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کو نام نہاد ’’اقتصادی عدم توازن‘‘ اور ’’اضافی پیداواری صلاحیت‘‘ جیسے بیانیوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنا دراصل تحفظ پسندانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور چین پر دباؤ ڈالنے یا پابندیاں عائد کرنے کے لیے جواز تلاش کرنے کے مترادف ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات عالمی اقتصادی و تجارتی نظام میں صرف خلل پیدا کریں گے اور عالمی معیشت کی صحت مند اور پائیدار ترقی کو نقصان پہنچائیں گے۔
چینی ترجمان نے زور دیا کہ تمام ممالک کو کثیرالجہتی نظام پر کاربند رہتے ہوئے پالیسی رابطے اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا چاہیے، کھلے پن اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے، عالمی صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام اور روانی کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا چاہیے اور باہمی مفاد و مشترکہ کامیابی کو آگے بڑھانا چاہیے۔
