چین کی وزارتِ تجارت کا نام نہاد ” زائد پیداواری صلاحیت” سے متعلق مؤقف

چین کی وزارتِ تجارت نے 28 جولائی کو نام نہاد “زائد پیداواری صلاحیت” کے معاملے پر اپنا مؤقف جاری کیا، جس میں اس حوالے سے حقائق پیش کرتے ہوئے چین کی پالیسی اور مؤقف کی وضاحت کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق چین کا مستقل مؤقف ہے کہ پیداواری صلاحیت کے مسئلے کا جائزہ جامع، معروضی اور منصفانہ انداز میں لیا جانا چاہیے۔ اس مقصد کے لیے کھلے تعاون، باہمی مفاد اور مشترکہ کامیابی کے اصولوں کو فروغ دیتے ہوئے اختلافات اور تنازعات کو مل کر حل کرنا ضروری ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ تحفظ پسندانہ پالیسیوں سے نہ صرف عالمی معیشت اور تجارتی نظام متاثر ہوگا بلکہ عالمی صنعتی و سپلائی چین کے تحفظ، استحکام اور صنعتی تعاون کی صحت مند و منظم ترقی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ایسے اقدامات عالمی اقتصادی ترقی کے لیے طویل المدتی خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں