13 واں بیجنگ شیانگ شان فورم 15 سے 17 ستمبر تک بیجنگ میں ہو گا، چینی وزارت دفاع

رواں سال بیجنگ شیانگ شان فورم کے قیام کی 20ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 27 اگست کو چینی وزارت دفاع کے ترجمان، سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ 13واں بیجنگ شیانگ شان فورم 15 سے 17 ستمبر تک بیجنگ انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

اس سال فورم کا موضوع “مستحکم اتفاق رائے کا حصول اور محفوظ حکمرانی کا فروغ” رکھا گیا ہے۔ فورم کے دوران چار کل رکنی اجلاس اور آٹھ گروپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ چین-افریقہ امن و سلامتی فورم کا چوتھا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں