وانگ ای کی 2026 میں اپیک کے پہلے سینئر عہدیداروں کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے 10 فروری کو گوانگچو میں 2026 میں اپیک کے اعلیٰ عہدیداروں کے پہلے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

وانگ ای نے کہا کہ اس سال چین اپیک کی تیسری بار میزبانی کر رہا ہے اور یہ میزبانی 12 سال بعد چین کے حصے میں آئی ہے ۔ چین نے رواں سال کے اجلاس کا موضوع “ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا” رکھا ہے اور “کھلاپن، اختراع اور تعاون” سمیت تین ترجیحی شعبوں کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا ہے ۔ وانگ ای کا کہنا تھا کہ ہمیں ایشیا پیسیفک تعاون کے لیے اپنے ابتدائی مقاصد کا اعادہ کرنا چاہیے، اپیک کی مستقبل کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، تاکہ سربراہی اجلاس میں ایک واضح سمت اور وافر مواد پر مبنی نتائج کی دستاویز جاری کی جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا پیسیفک فری ٹریڈ ایریا کی تعمیر کے راستے کو فعال طور پر توسیع دی جائے گی ، روابط کے اپ گریڈڈ بلیو پرنٹ کی تشکیل کو فروغ د یا جائے گا اور متعدد شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کیا جائے گا

اپنا تبصرہ لکھیں